جلال آباد (جیوڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں انٹیلی جنس آفس پر دہشت گردوں کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے۔
افغان حکام کے مطابق دہشت گردوں نے جلال آباد میں انٹیلی جنس آفس کے باہر کار بم دھماکا کیا، حملہ میں 6 افراد جان سے گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں انٹیلی جنس آفس کے کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے اردگرد کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔