جلال پور بھٹیاں ، دیوار گرنےسے 6 افراد جاں بحق

Jalalpur, Bhattian

Jalalpur, Bhattian

جلال پور بھٹیاں (جیوڈیسک) جلال پو بھٹیاں میں تیز آندھی ، طوفانی بارش سے دیوار گرنے سے 5 بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق 3 شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق جلال پور بھٹیاں کے نواحی گاﺅں عبداللہ پورمیں رائس مل کی خالی کھڑی 30 فٹ اونچی دیوار طوفانی بارش سے مہندی حسن اور ضیا اللہ کے مکان پر گر گئی۔

جس سے ایک ہی خاندان کے 5 بچے اور خاتون جاں بحق۔ جاں بحق ہونے والوں میں چودہ سالہ سدرہ، پانچ سالہ مصباح، ان کی والدہ صفیہ ، آٹھ سالہ آفتاب احمد ، چھ سالہ عاقب علی اور پانچ سالہ نور فاطمہ مو قع پر جاں بحق۔

، جبکہ خورشید فاطمہ، رشید کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔ گھر میں بندھے دو مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ ان ہلاکتوں سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔