لاہور: تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی قادری مشہدی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان حافظ الحدیث سیمینار کل 15نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب مرکز صراطِ مستقیم جلالی سٹریٹ فیز III تاج باغ لاہور میں منعقد ہو گا۔
جس کی صدارت حضرت پیر سید محمد نویدالحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کریں گے۔جس میں خصوصی خطاب مناظر اسلام حضرت پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان، سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد حقانی، پنجاب علمائبورڈ کے صدر مولانا مرتضی ٰ علی ہاشمی، مولانا فرمان علی نقشبندی، مولانامحمد صدیق مصحفی،مولانا عبدالکریم جلالی، مولانا محمدطاہر نواز ،مولانا جاوید اقبال سیالوی، الغالبون کے صدر مولانا فیاض قادری سمیت دیگر علماء و مشائخ اہلسنت کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔