واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوہنر سے ملاقات کی اورانہیں پاکستانی حکام کا پیغام پہنچایا۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری اعلامیے کے مطابق کپیٹل ہل میں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جلیل عباس جیلانی نے جان بوہنر کو پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل اور دوطرفہ تعلقات کے مثبت پہلووٴں پر بریفنگ دی۔
انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت پر امریکی کانگریس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ جان بوہنر نے کہا کہ علاقائی استحکام کیلیے پاک امریکا شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے۔