لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔ دھرنا ختم نہیں کر رہے۔ہماراایجنڈا تحریک انصاف سے متصادم نہیں۔
مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات کے حوالےسے بریفنگ دیتے ہوئے رحیق عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری صبح 9بجے اسلام آباد سے لاہورروانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ ثابت کردے گا کہ فیصل آباد کی طرح زندہ دلان لاہور نے بھی انقلاب کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔
مینار پاکستان پر آج کا جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا اور قوم ایک بار پھر 23 مارچ 1940ء کا نظارہ دیکھے گی۔ ان کا کہنا تھا جلسہ گاہ میں 75 ہزار کرسیاں لگادی ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔
رحیق عباسی نے کہا کہ دھرنا ختم نہیں کیا جارہا ، طاہر القادری دھرنے سے آئیں گے اوراسی طرح واپس جائیں گے جیسے فیصل آبادسے واپس گئے تھے۔