کراچی (اسٹاف رپورٹر)نصرتِ اسلام پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے عظیم الشان جلسہ عام مورخہ 21 دسمبر 2014ء بروز اتوار بوقت دوپہر 12 بجے بمقام مرینہ گارڈن بلوچ کالونی فلائی اوور شہید ملت روڈ پر منعقد ہوگا۔
جس سے چیئر مین نصرت اسلام پاکستان و شہزادہ درگاہ موہڑہ شریف مری جمال نظیر تاریخی خطاب فرمائیں گے اس موقع پر ملک کے ممتاز سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور اہلسنت تنظیموں کے قائدین بھی شرکت کرینگے۔
اس حوالے سے درگاہ موہڑہ شریف مری کے خلفاء حاجی صابر زمان نے بتا یا کہ جلسہ عام کے حوالے سے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔
جو کہ مختلف سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور خانقاہوں و درگاہوں کے سجادہ نشینوں و گدی نشینوں سے ملاقات کرکے جلسے میں شرکت کی دعوت نامہ پہنچارہے ہیں۔