ٹنڈوآدم (بیورورپورٹ٭کامران انصاری) جام معشوق علی خان کا مشیر بننا ضلع سانگھڑ کے لیے اعزاز ہے میاں محمد نواز شریف نے ضلع سانگھڑ کی عوام پر احسان کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) ٹنڈوآدم تعلقہ کے صدر محمد یوسف بھٹہ نے نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھون نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس ملک میں پاک فوج کے ساتھ ملکر دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے اور آج کراچی میں امن و امان کی فضاء قائم ہو گئی ہے اور یہ مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ کراچی کو دہشت گردی سے پاک کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے سندھ اور خاص کر ضلع سانگھڑ کی عوام کی خدمت کے لیے جام معشوق علی خان کو وفاقی مشیر بنا کر سندھ اور ضلع سانگھڑ کی عوام پر احسان کیا ہے اور میاں نواز شریف کا انتخاب کبھی غلط نہیں ہوتااور جام معشوق علی عوام کی خد مت کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرینگے اور انکی انہی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے میاں نواز شریف نے جام معشوق علی خان کو مشیر کا عہدہ دیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی اور بھاری تعداد میں سیٹیں حاصل کریگی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے رہنماؤں کے مشوروں کے بعد ہی سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کا سوچا جائے گا۔