جامع مسجد و مدرسہ رحمانیہ نظامیہ محلہ رحمان آباد لیہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی و جلسہ

Layyah

Layyah

لیہ : قاری محمد اسماعیل نظامی کی زیر نگرانی جامع مسجد و مدرسہ رحمانیہ نظامیہ محلہ رحمان آباد لیہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی و جلسہ عظمت قرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا محمد اکرام سعیدی آف سنانواں اور سرپرست جماعت اہلسنت ضلع لیہ مفتی احمد رضا اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دامن مصطفی سے وابستہ ہو کر قرآن پاک سے وابستہ ہونے سے ہماری دنیا و آخرت کی مشکلا ت آسان ہو جائیں گی۔

تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمدکاشف نیازاورقاری عبدالطیف باروی نے حاصل کی۔ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت بلبل پاکستان محمدسمیع اللہ قریشی،زاہدمنظورجوتہ، صادق سلیم مدنی، محمدصدیق پرہاراوردیگرنعت خوانوں نے حاصل کی۔نقابت کے فرائض محمدعمران مدنی، محمدشریف قادری اورمحمدعثمان غنی نے ادا کیے۔

علامہ محمداکرام سعیدی اورمفتی احمدرضااعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوںجوں قرآن سے دورہورہے ہیں ہمارے مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انہوںنے کہاقرآن پاک رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نعت ہی ہے۔اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اوصاف حمیدہ بیان کیے گئے ہیں۔ محفل میں حافظ ذیشان حیدرلیہ حافظ مزمل حیدربھکرکی دستاربندی کی گئی۔ محفل میںمسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔