کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جماعت اہلسنت پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی ۖ کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ مساجد اور مدارس کے تحفظ اور ماہ صیام کے تقدس کیلئے انتظامات کرے۔ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ اور ہسپتال کے علاوہ کسی جگہ ہوٹل اور کھانے پینے کی دکانیں کھولنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے کے ڈویژنل کنویئر علامہ ابن علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، ضلعی صدر سید غوث محمد شاہ گیلانی اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت دہشتگردوں کے نرغے میں ہے۔
حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہوئے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جماعت اہلسنت کے مزارات اور مدارس سب سے زیادہ دہشتگردوں کا نشانہ بنے۔ ملک پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک جماعت اہلسنت نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ ضلعی انتظامیہ مدارس اور مساجد کی سکیورٹی کے انتظامات سمیت رماضان المبارک کے مہینے کے تقدس کو یقینی بناتے ہوئے جگہ جگہ کھلے ہوٹل، کولڈ ڈرنک کی دکانیں جہاں پر لوگ کھاتے پیتے ہیں کی اجازت ہرگز نہ دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان میں نظام مصطفیۖ کے تحفظ اور مقام مصطفیۖ کے نفاظ کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔