جماعت اہلسنت مذہب اہل حق ہے جسکی پشت پر پہاڑ جیسے وزنی دلائل موجود ہیں۔ علامہ قاری محمد اشفاق
Posted on December 16, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
لیہ (نامہ نگار) جماعت اہلسنت مذہب اہل حق ہے جسکی پشت پر پہاڑ جیسے وزنی دلائل موجود ہیں ۔ جماعت اہلسنت سواد اعظم جماعت ہے جس نے ہمیشہ شان محمد عربی اہل بیت اور اصحاب رسول کیلئے ایمانداری کے ساتھ کام کیا اور کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل نائب صدر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، ضلعی صدر پیر سید غوث محمد شاہ گیلانی اور سرپرست مولانا احمد رضا اعظمی نے نومتتخب ضلعی و تحصیل کیلئے بنائی گئی تنظیموں کی حلف برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان اس وقت شدید اندرونی و بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ دہشتگردی ، خودکش حملے اور ڈرونز نے یہاں کے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت نے ہمیشہ ملک میں امن کے قیام کیلئے حکومتوں کے ساتھ تعاون کیا اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ جبکہ جماعت اہلسنت ضلع لیہ کی گزشتہ تین سالوں میں کاکردگی پنجاب بھر میںمثالی رہی ہے۔
ہم نے امن و امان کے قیام ، حضور نبی کریم اہل بیت عظام اور اصحاب رسول کے ناموس سمیت اسلام اور پاکستان کے وقار کو ہمیشہ بلند رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اہل سنت ضلع لیہ نے غازی اور مجاہد اسلام ممتاز حسین قادری جس نے شاتم رسول گورنر سلیمان تایر کر جہنم واصل کیا اس دوران جب نام نہاد تنظیموں نے ممتاز قادری پر تنقید کی تو سب سے پہلے جمعت اہلسنت نے بھرپور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ آخر میں قاری محمد اشفاق سعیدی نے تحصیل لیہ ، کروڑ ، چوبارہ کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔
لیہ نامہ نگار جماعت اہلسنت کی تنظیم سازی مکمل ، ضلع لیہ کیلئے سرپرست مفتی احمد رضا اعظمی ، صدر سید غوث شاہ گیلانی ، جنرل سیکریٹری مولانا محمد اشرف مظہری ، سیکریٹری نشرواشاعت طارق پہاڑ ، ناظم تبلیغ مولانا ابو بکر چشتی ، ناظم خدمت خلق حکیم فیض محمد چشتی ، نائب صدر مفتی محمد اسلم فیضی ، جوائنٹ سیکریٹری قاری بنیامین چشتی ، سیکریٹری فنانس شیخ خالد مظہری تحصیل لیہ کیلئے سرپرست مولانا منیر احمد نظامی ، صدر مولانا قاری عبدالعزیز طاہر ، نائب صدر سید رشید احمد شاہ ، جنرل سیکریٹی قاری امام بخش قمر ، جوائنٹ سیکریٹری مولانا یامین باروی ، سیکریٹری نشرواشاعت محمد شریف قادری ، فنانس سیکریٹری ڈاکٹر مشتاق حسین ، ناظم تبلیغ قاری غلام یٰسین نقشبندی ، ناظم خدمت خلق قاری غلام فرید ، تحصیل کروڑ کیلئے صدر مولانا محمد صدیق قادری ، نائب صدر قاری عظمت اللہ باروی ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ریاض احمد مہروی ، جوائنٹ سیکریٹری مولانا محمد افضل ، فنانس سیکریٹری محمد عبدالغفور اتلیرہ ، تحصیل چوبارہ کیلئے سرپرست حاجی غلام شبیر بپی ، صدر مولانا محمد عمر حیات ، نائب صدر رانا عبدالرزاق ، جنرل سیکریٹری الطاف حسین نورانی جوائنٹ سیکریٹری ، بلال احمد ملانا ، ناظم تبلیغ قاری محمد سلیمان ، سیکرریٹری حافظ محمد سعید لنگڑیال کا متفقہ طور پر چنائو عمل میں لایا گیا ۔ انتخابات ڈویژنل نائب صدر قاری محمد اشفاق سعیدی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com