اہل سنت و الجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان قتل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) اہل سنت و الجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ قاتلانہ حملے میں جان بحق، سر پر گولیاں لگیں۔

اہل سنت و المجاعت کے مطابق پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے بتی چوک لاہور کے قریب فائرنگ کی۔

فائرنگ سے مولانا شمس الرحمان کو گولیاں لگیں جنہیں تشویش ناک حالات میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم مولانا شمس الرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مولانا شمس الرحمان کے سر پر گولیاں لگیں تھیں۔