بدین (عمران عباس) جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بدین کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں غریبوں اور مستحقین میں 400 سے زائد لوگوں میں عید کا راشن بانٹا گیا، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے کہا کہ حکومت عوام کو رلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
جبکہ اس وقت مہنگائی بھی زور پر ہے، غریب عوام کو عید کی خوشیوں سے محروم رکھا جارہا ہے اس لیئے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غریبوں کو اپنے ساتھ عید میں شامل کرنے کے لیئے ان میں یہ راشن تقسیم کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی وہ غریبوں اورمسکینوں کو اکیلانہیں چھوڑینگے، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بدین کے صدر عبداللطیف کھوسہ بھی موجود تھے۔