پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کےمرکزی امیر سراج الحق نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج کااعلان کیاہےاورکہاہےکہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں صوبائی مجلس شوریٰ سے خطاب میں کہا کہ فرانس کے ایک جریدے میں جوگستاخانہ خاکے شائع کیے گئے ہیں، اس کے خلاف جماعت اسلامی کل کادن یوم احتجاج کےطور پر منائے گی، جس میں عوام کو بھی سڑکوں پرآکراس عزم کا اظہار کرنا چاہیے کہ وہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرکوئی آنچ آنے نہیں دیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔
سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی آئینی اور جمہوری ذرائع سے ملک میں تبدیلی اور انقلاب پر یقین رکھتی ہےکیوں کہ محلاتی سازشوں اورشارٹ کٹ طریقوں سے آنے والی تبدیلی پائیددار نہیں ہوتی، اس لیے خفیہ اور زیر زمین سرگرمیوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔