جماعت اسلامی معاشرے کے اندر خدمت کا عنوان بن چکی ہے، منعم ظفر خان

Jamaat e Islami Meeting

Jamaat e Islami Meeting

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ آج معاشرے میں نفسا نفسی اور اسٹیٹس کی خاطر کم تر کو کچل دینے کا چلن عام ہوتا جا رہا ہے اس دور میں یہاں بیٹھے نوجوان تحسین کے مستحق ہیں جو اپنا وقت اور جان و مال اللہ کی راہ میں صرف کرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

معاشرے میں بکھرے تمام نوجوانوں میں ایسے ہی عزم صمیم اور حوصلے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے معاشرے میں جاری نفسانفسی کو جذبہ ایثار و قربانی میں تبدیل کیا جاسکے ۔ کارکنان نے جس انداز سے چرم قربانی مہم میں حصہ لیا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی حلقہ مصطفی کالونی سیکٹر 5J کے تحت چرم قربانی مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر زون نارتھ کراچی طارق مجتبیٰ اور ناظم حلقہ طاہر احمد بھی موجود تھے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی لوگوں کو اللہ رب العالمین کی بندگی کی طرف بلانے کے فریضے کی انجام دہی کے لئے کوشاں ہے۔ جماعت اسلامی معاشرے کے اندر خدمت کا عنوان بن چکی ہے۔جماعت اسلامی نے خدمت خلق اور سیاسی سرگرمیاں ہمیشہ اور ہر دور میں جاری رکھی ہیں اور ہم جو بھی کام کرتے ہیں اسے دین کا حصہ اور عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔

مہم چرم قربانی ایک اہم اور بڑی مہم ہوتی ہے، کا رکنان عید الاضحی کے تینوں دن اپنی ذاتی مصروفیات ترک کرکے خدمت خلق کا یہ کام کر تے ہیں، ہمارے کارکنانِ نے جس طرح مہم چرم قربانی میں حصہ لیا وہ قابل تحسین ہے،۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر زون نارتھ کراچی طارق مجتبیٰ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا فلاحی ادارہ الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے اندر پسے ہوئے طبقات میں خوشی کا سامان فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے راستے میں نکلنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے

الخدمت نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے اور ثابت کیا ہے کہ دیانت دار، بے لوث قیادت ہی عوام کے مسائل کا حل رکھتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب پُرعزم اور مقصد سے لگاؤ رکھنے والے ان کارکنان کے نام ہے جنھوں نے چرم قربانی مہم کو کامیاب بناکر رفاہی و امدادی کاموں کیلئے معاونت فراہم کی۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320