جماعت اسلامی کے ضلعی امرا کا تقرر، میاں مقصود لاہور کے امیر

Syed Waseem Akhtar

Syed Waseem Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ارکان جماعت کی رائے کے مطابق 2014۔ 2016 کیلئے پنجاب بھر کے ضلعی امرا کا تقر ر کر دیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد سے زبیر فاروق خان، راولپنڈی سے شمس الرحمن سواتی، اٹک سے اقبال خان، جہلم سے ملک عرفان حیدر، سرگودھا سے زبیر گوندل، خوشاب سے ملک وارث جسرہ، میانوالی سے حافظ جاوید اقبال ساجد، بھکر سے محمد یوسف چھینہ، فیصل آباد سے سردار ظفر حسین خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رحمت اﷲ ارشد، جھنگ سے حاجی محمد ارشاد منڈ، چنیوٹ سے میاں عبد القیوم ہنجرا، گوجرانوالا سے بلال قدرت بٹ، حافظ آباد سے عمران چیمہ، گجرات سے ڈاکٹر طارق سلیم، منڈی بہاؤ الدین سے چوہدری محمد ریاض وڑائچ، نارووال سے انوارالحق بٹ، لاہور سے میاں مقصود احمد، شیخوپورہ سے رانا تحفہ دستگیر، ننکانہ سے میاں زاہد ندیم، قصور سے عثمان غنی، اوکاڑہ سے ڈاکٹر لیاقت علی کوثر، ساہیوال سے ڈاکٹر وسیم شیخ، پاکپتن سے عبدا لرزاق خلیل، ملتان سے آصف محمود اخوانی، لودھراں سے ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری، وہاڑی سے سید جاوید حسین شاہ، ڈی جی خان سے پروفیسر عطا محمد جعفری، راجن پور سے قاضی عبد السمیع، لیہ سے مبشر نعیم چوہدری اور بہاولپور سے ڈاکٹر محمد اشرف کا تقررکیا گیا ہے۔ دریں اثنا میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا لاہور میں ہونے والا تین روزہ اجتماع پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نیاباب رقم کرے گا۔