جماعت اسلامی کے اجتماع میں اقلیتوں کو شرکت کی دعوت

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

حیدرآباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام ملک میں اتحاد و یکجہتی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، سراج الحق کے پاس ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا ہے، اسلام تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتاہے، 21,22,23، نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں اقلیتی برادری کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہندو کونسل کے رہنما جے کمار دھیرانی اور دلیپ کمار دولتانی سے ملاقات کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور ہرمذہب اور ان کے ماننے والو ں کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے، اسلام ہی میں اقلیتوں کے حقوق سب سے زیادہ ہیں، جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے کی جدوجہد کررہی ہے اور ملک وقوم کو مسائل سے صرف دیانت دارقیادت ہی نکال سکتی ہے، جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے جس میں ہرفرد خواہ اس کا تعلق کسی بھی نظریے سے ہوا معاشرے میں باعزت مقام پائے گا۔