لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی بھارت کے امیر مولانا جلال الدین عمری لاہور پہنچ گئے، لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری کا کہنا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے، ایک طرف سیکولر امیج بنانے میں لگی ہے تو دوسری جانب آر ایس ایس کا ایجنڈا پورا کیا جا رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے لاہور پہنچے۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں تاہم لائن آف کنٹرول کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو گا۔ مولانا جلال الدین نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے خلاف عدالتی فیصلوں کی مذمت کی۔