پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے دھرنے سے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈرون پاکستان کی خود مختاری کے خلاف اور عوامی یکجہتی پر حملے ہیں۔ جماعت اسلامی کل امیر منور حسن کی قیادت میں کراچی میں نیٹو سپلائی بند کرے گی جبکہ 9 دسمبر کو لاہور میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ ہار چکا ، کنٹینرز مال غنیمت بن گئے ہیں ان پر افغانیوں کا حق ہے۔ نواز شریف شیر بن کر فیصلے کریں اور ڈرون گرانے کا حکم دیں۔