لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر مولانا سراج الحق کی تقریب حلف برداری کی تقریب آج شام کو منصورہ لاہور میں ہوگی۔ تقریب کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نومنتخب امیر مولانا سراج الحق سے حلف لیں گے۔
تقریب میں شرکت کیلئے ملک بھر سے مرکزی اور صوبائی قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف سیاسی اورسماجی شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی، سید منور حسن اور مولانا سراج الحق تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔