جماعت اسلامی کا اے پی سی بلانے کا اعلان

Jamaat-E-Islami

Jamaat-E-Islami

پشاور (جیوڈیسک) پشاور جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لئے صوبائی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما پشاور کے باچا خان مرکز میں اکٹھے ہوئے۔ جماعت اسلامی چار اکتوبر کو پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے جس کی پہلی دعوت اے این پی کو دے دی گئی ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنمائوں اسرار اللہ ایڈوکیٹ اور بحراللہ نے اے این پی کے صوبائی ترجمان صدرالدین مروت، سردار حسین بابک، سید عاقل شاہ اور تاج الدین خان سے ملاقات کی۔ اے این پی نے اس کوشش کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔ دوسری تمام اہم جماعتوں کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔