جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق کو کارکنان کی طرف سے مبارکباد
Posted on April 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق کو کارکنان کی طرف سے مبارکباد،سراج الحق کی دیانتدارانہ اور جر ا ء ت مندانہ قیادت سے پاکستان میں کرپشن اور امریکی غلامی کا خاتمہ ہوگا اور نظام مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی منزل قریب تر آجائے گی، نو منتخب امیر سراج الحق کی استقامت اور کامیابی کیلئے خصوصی دعا۔
تفصیلات کے مطابق کارکنان جماعت اسلامی میاں مختار احمد، میاں محمد لطیف و مستری محمد حنیف نے جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا اور ہمارے ملک کی مستقبل کی سیاست کا مرکز و محور افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا اور پاکستان خصوصاََ صوبہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے طالبان سے مذاکرات ہیں ۔اس کے لیے سراج الحق جیسی دیانتدار،جرا ء ت مند اور دلیر قیادت کی ضرورت تھی۔انشا ء اللہ انکی قیادت سے پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ ہوگا،طالبان سے مذاکرات کے ذریعے امن و سلامتی ہوگی اور پاکستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہوگا اور پاکستان میں اسلامی تحریکوں کی جدو جہد میں قاضی حسین احمد کی طرح اتفاق و محبت کی فضا پیدا ہو گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com