راولپنڈی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام 16 دسمبر تین بجے سہ پہر راولپنڈی پریس کلب میں سقوط ڈھاکہ کانفرنس منعقد ہوگی،جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق مہمان خصوصی ہوں گے
جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ٗ پریم یونین کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ ٗامیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی اور ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جواد سمیت دیگر رہنما بھی اظہار خیال کریں گے۔