لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ فوری واپس لے ، احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کیساتھ ہڑتالی ملازمین سے مذاکرات کیے جائیں ۔
اے پی سی میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید، پیپلز پارٹی، جے یو پی ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں کیساتھ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں کے ہنر مندوں پر اعتماد کرے، حکمران آمرانہ انداز میں ملک چلا رہے ہیں، نجکاری کی بجائےاداروں کو مضبوط بنایا جائے، پی آئی اے کی نجکاری کے آگے بندھ نہ باندھا گیا تو پاکستان اسٹیل،واپڈا، اوجی ڈی سی کی باری بھی آئے گی۔