لاہور (جیوڈیسک) کہ واقعہ کی ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر کے غیر جانبدار انکوائری کرائی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آمریت کی راہ اہموار نہیں کرنی چاہیے ، پر امن ذرائع سے اپنا موقف ، پروگرام اور منشور عوام کے سامنے رکھنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ وغم ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکمت وتدبر اور صبر وتحمل فورسز کا زیور ہوا کرتاہے لیکن اس واقعہ میں اس پر عمل نہیں کیا، اگر اس چیز کو سامنے رکھا جاتا تواس افسوس ناک واقعہ کو ٹالا جاسکتا تھا۔
دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور پولیس کی فائرنگ سے عوامی تحریک کے زخمی ہونے والے کارکنان کی عیادت کی۔
بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فریدپراچہ نے کہاکہ یہ حکومت کی کھلی ریاستی دہشتگردی ہے اقتدار میں بدمست حکمرانوں نے نہتے عوام پر گولیاں چلا کر انہیں شہید اور زخمی کر کے فسطائیت کا مظاہرہ کیاہے ۔حکمران فرعونیت پر اتر آئے ہیں۔