جماعت اسلامی عوامی مسائل کا حل اور واحد متبادل ہے، حافظ نعیم الرحمن

 Hafiz Naeem-ur-Rehman

Hafiz Naeem-ur-Rehman

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کا حل اور واحد متبادل ہے۔ عوام بلدیاتی الیکشن میں باکردار، نیک اور ایماندار قیادت کو منتخب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون گلبرگ کے تحت منعقدہ ایک روزہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی، سابق امیر ضلع وسطی اور امیدوار یوسی 28 گلبرگ، فاروق نعمت اللہ اور امیر زون گلبرگ سعید عامر موسیٰ نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے۔ تبدیلی کے تین نشان اللہ رسول اور قرآن کا نعرہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا محور خاص ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے تمام وابستگان، حامیوں، کارکنوں اور اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں بلا خوف و خطر اپنے گھروں سے نکلیں اور بغیر کسی دبائو کے جماعت اسلامی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دیں،۔

جماعت اسلامی ہی حالات کا مقابلہ کرسکتی ہے اور شہر کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بناسکتی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی نے کہا ک جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی دینی و نظریاتی جماعت ہے جس کی سیاست کا مقصد اس روئے زمین پر اللہ کے دین کا نظام لانا ہے۔ جماعت اسلامی موروثی سیاست سے پاک ایک ایسی جماعت ہے جس کے پاس ملک کو چلانے کے لئے باصلاحیت، کرپشن سے پاک، دیانتدار اور بے لو ث قیادت ہے، اسامہ رضی نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں کیونکہ ووٹ کا صحیح استعمال ہی میں پاکستان کی بقا ہے۔ سابق امیر ضلع وسطی اور امیدوار یوسی 28 گلبرگ، فاروق نعمت اللہ ہمارے قائدین شریف النفس، باکردار، امانت و دیانت دار ہیں جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کو عوام میں مقبولیت و اعتماد حاصل ہے، جماعت اسلامی اس وقت حکومت میں نہیں لیکن اس کی خدمت تمام جماعتوں سے بڑھ کر ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خدمت بے لوث اور صرف اللہ کی رضا کے لئے ہے۔امیر جماعت اسلامی زون گلبرگ نے کہا کہ ووٹ امانت ہے اور امانت کا صحیح استعمال ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ ڈال کر انہیں کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ تربیتی نشست میں چرم قربانی میں حصہ لینے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320