وزیرآباد : جماعت اسلامی کے رہنما محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے جماعت اسلامی اقامت دین۔عوامی فلاح و بہبود کا مشن جاری رکھے گی،اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کئے بغیر قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہیں ہونگے اس کیلئے ہر قربانی دیں گے۔
بنگلہ دیش میں پھانسیاں ہمارے لئے اعزاز ہے مگر حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے وہ ماہانہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ناصر کلیر،عبدالوکیل علوی،صابر بٹ،زمان حیدر چیمہ نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کرپشن اور لوٹ مار نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے پاکستان کو باہر سے نہیں کرپٹ حکمرانوں سے خطرہ ہے دیانت دار قیادت ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔ملک کو جیالوں،متوالوں کی نہیں رکھوالوں کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں ذمہ داران نے اپنے علاقوں کی رپورٹ پیش کی،علاوہ ازیں محمد مشتاق بٹ نے لویری والا،رانا،،رام گڑھ،الہ آباد اور نظام آباد کا دورہ کیا اور کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کیا۔