لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ٹیکسوں میں کئی گنا اضافے پر تحریک التوا پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی بھلائی اور خدمت کے جذبے سے برسر اقتدار آئی اور خیال تھا کہ عوام کو ریلیف ملے گا اور انکی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے گا۔
ابھی حکومت کو قائم ہوئے ایک ہی سال ہوا ہے اور صورت حال یہ ہے کہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے زندگی کو مشکل تر بنا دیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا۔ ضرورت ہے کہ حکومت ان ٹیکسوں میں کیا گیابے جا اضافہ واپس لے۔