ملکہ کی خبریں 21/8/2017

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) جماعت اسلامی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن یونین کونسل ملکہ میں شاہین گروپ نے چاند گروپ کو 34 ووٹوں سے شکست دے دی۔تفصیل کے مطابق ریٹرنگ آفیسر کے فرائض راجہ قمر نوتھیہ اور پر یذ ا ئڈ نگ آ فیسر ڈا کٹر ذ کا ء اللہ صدیق نے سر ا نجا م دیے۔ پو لنگ صبح 8:30بجے شر و ع ہو ئی شا م 6بجے تک جا ر ی ر ہی ۔ جما عت ا سلا می یو تھ کے نو جو ا نو ں نے پو لنگ میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیا ۔ ا میر جما عت ا سلا می ضلع گجرا ت ڈا کٹر طا رق سلیم ، جما عت ا سلا می کے سینیئر ر ہنما سید ضیا ء اللہ شا ہ ایڈ وو کیٹ ، چو ہد ری عمر ان انو ر نا ئب ا میر جما عت اسلا می ضلع گجرا ت ، ملک فیصل جا وید اعوا ن صدر جما عت ا سلا می یو تھ پی پی 115 ، چو ہد ری سمیع ا للہ نے پو لنگ سٹیشن کا دو رہ کیا اور پو لنگ کے عمل کا مشا ہد ہ کیا ۔ اس مو قع پر جما عت ا سلا می کے مقا می رہنما حا جی چو ہد ری ذ و ا لفقا ر ا حمد کو نسلر اورملک اشفا ق حسین اعوا ن بھی مو جو د تھے ۔ پو لنگ ختم ہو نے کے بعد ڈا کٹر ذ کا ء اللہ صد یق نے پو لنگ کے نتا ئج کا ا علا ن کیا ۔ نتا ئج کے مطا بق شا ہین گر پ کے ملک نبیل ا حمد اعوا ن 197وو ٹ لے کر صدر جبکہ چو ہد ری عثما ن احمد جنر ل سیکر ٹر ی سمیت پو را پینل کا میا ب قر ا ر پا یا ۔ جبکہ چا ند گر و پ نے 163وو ٹ حا صل کیے ۔

ملکہ (عمر فا رو ق اعوا ن سے)امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم نے پنجاب میں جما عت ا سلا می یوتھ کے انٹراپارٹی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی شاندار کامیابی پر جما عت ا سلا می یوتھ کے قائدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب میں جے آئی یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کا دوسرامرحلہ مکمل ہوچکا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔جماعت اسلامی جمہوریت پسندجماعت ہے اور عوامی رائے کا احترام کرتی ہے اس لیے جماعت اسلامی میں ہر سطح پر الیکشن کا انعقاد ہوتارہتا ہے۔وہ گزشتہ روز جما عت ا سلا می یوتھ کے انٹراپارٹی الیکشن کے سلسلہ میں مختلف پولنگ سٹیشن کے وزٹ کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے اس موقع پہ گروپ لیڈر جماعت اسلامی سید ضیاء اللہ شا ہ ایڈ وو کیٹ، چوہدری عمران انور، ملک فیصل جاوید اعوان، سمیت جما عت ا سلا می کے دیگر ر ہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہاجے آئی یوتھ کے انٹراپارٹی الیکشن کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان جماعت اسلامی پر بھرپور اعتمادکااظہار کررہے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں نوجوان اہم کردار اداکریں گے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جس کے اندر ہر سطح کی قیادت کو ووٹ کے ذریعے منتخب کیاجاتا ہے۔پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی میں حقیقی جمہوریت موجود ہے۔الحمدللہ جماعت اسلامی موروثیت سے پاک ہے۔خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے بعد دیگر صوبوں میں بھی جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر نوجوان بڑے پیمانے پر منظم ہورہے ہیں۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرکے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اوریہ ملک کاقیمتی سرمایہ ہے۔جے آئی یوتھ کے انٹراپارٹی الیکشن سے پنجاب میں لاکھوں نوجوان متحرک ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں سیاسی شعور پیداکرتے ہوئے انہیں ملک وقوم کے لیے ممدومعاون بنایاجائے۔جے آئی یوتھ کے کامیاب انٹراپارٹی الیکشن کے انعقاد سے ملک میں جمہوری روایات کو استحکام حاصل ہوگا۔