ڈھاکا (جیوڈیسک) حسینہ واجد سرکار نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما میر قاسم علی کو ڈھاکا کی جیل میں پھانسی دیدی۔ ان پر 71 کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا من گھڑت الزام عائد کیا گیا تھا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میر قاسم علی کو پھانسی دیئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ حسینہ واجد بھارتی ایماء پر اسلامی قیادت کا قتل عام کر رہی ہیں۔ بنگلہ دیشی حکومت اس سے قبل بھی متنازعہ عدالتی کارروائی کے ذریعے جماعت اسلامی کے متعدد رہنماوں کو پھانسی دے چکی ہے۔
مئی 2016 میں مطیع الرحمان نظامی ، نومبر 2015 میں علی احسن مجاہد اور صلاح الدین چوہدری ، اپریل 2015 میں قمر الزمان، دسمبر 2013 میں عبدالقدیر ملا کو پھانسی دی گئی تھی۔