پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں کرپشن فری پاکستان کے سلسلے میں ٹرین مارچ پشاور کے کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو گئی۔ لیاقت بلوچ کے علاوہ مرکزی و صوبائی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔کرپشن فری پاکستان کے سلسلے میں جماعت اسلامی نے پشاور کینٹ اسٹیشن سے ٹرین مارچ کا آغاز کردیا ہے۔
مارچ کے آغاز میں ہی عوامی ایکسپریس کو جماعت اسلامی اور پاکستانی پرچموں سے سجادیا گیا ہے۔ جس سے جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن کراچی کے لیئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راستے میں پبی، نوشہرہ، اٹک، پنڈی اور دیگر شہروں سے لوگ اس کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ میں شامل ہوتے جائیں گے۔اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کینٹ سٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔
جماعت اسلامی ہی حقیقی احتساب کرسکتی ہے، جبکہ جماعت اسلامی کے کسی رہنما کا نام نہ تو پاناما لیکس میں ہے اور نہ ہی کسی کی اف شور کمپنی ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کے میرٹ پرلوگوں کوروزگارملے اورملک میں خوشحالی آئے ناانصافی کاخاتمہ ہو اور لوگوں کوعدل و انصاف ملے، جبکہ غریب کابچہ بھی اسکول جائے اوراعلیٰ تعلیم حاصل کرے۔