کراچی (پ ر) جماعت اسلامی نیو کراچی کے زیر اہتمام محفل رمضان کے عنوان سے تین روزہ فہم القران پروگرام 3،4 اور 5 جون رات ساڑھے نوبجے سے رات گیارہ بجے کے درمیان ، تین نمبر گرائونڈ تا بغدادی مسجد والی سڑک سیکٹر الیون ڈی میں ہو گا۔ معروف عالم دین مولانا عبدالوحیدمختلف موضوعات پر درس دینگے۔
پروگرا م کے آخری روز نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ بن رضی، امیر جماعت اسلامی نیو کراچی احمد قاری، قیم جماعت اسلامی نیو کراچی حسن صدیقی و دیگر خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی نیو کراچی محمد احمد قاری نے تمام کارکنان اور عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔