متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلح افواج کے بارے میں جماعت اسلامی کے بیانات کو سیاسی معاملہ قرار دینے اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما مسلح افواج کے جرنیلوں، افسروں اور جوانوں کی شہادت کے باوجود مسلح افواج کو کھلے عام تنقید کانشانہ بنا رہے ہیں۔
حکومت بھی بیہودہ الزامات لگانے والوں کے بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جس نازک دور اور خطرات سے گزر رہا ہے ان سے نمٹنے کیلئے فوج کو عوام کی اخلاقی مدد کی اشد ضرورت ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ فوج کی تضحیک کر کے ملک دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کیے جا رہے ہیں۔