پی کے 95: جماعت اسلامی کے اعزاز الملک کامیاب، غیر سرکاری نتیجہ

Elections

Elections

لوئر دیر (جیوڈیسک) لوئر دیر کے حلقہ پی کے 95 سے موصول ہونے والے تمام 85 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے اعزاز الملک 18 ہزار 798 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

جبکہ ان کے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار بہادر خان نے 16 ہزار 822 ووٹ حاصل کئے۔ پی کے 95 ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا۔