لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے آئی ایس پی آر کے بیان کے خلاف وزیر اعظم کو لکھے جانے والے خط کو حتمی شکل دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق خط سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی طرف سے آج وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ارسال کر دیا جائے گا جس کے بعد یہ خط میڈیا کو جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مکتوب میں جماعت اسلامی کی رفاہی، دفاعی اور سیاسی خدمات کو بنیاد بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ فوج کی شہادتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم ملک کے کسی حصے میں بھی فوجی آپریشن کے حق میں نہیں۔ فوج ہمارا اثاثہ ہے اس کا آئینی کردار ملکی سرحدوں کی حفاظت ہے۔