امریکی پابندی کے پس پردہ محرکات

Jamaat-ud-Dawa

Jamaat-ud-Dawa

امریکی محکمہ خارجہ نے گذشتہ ہفتے غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ترمیم کرتے ہوئے جماعة الدعوة سمیت لشکرچار تنظیموں کو اس فہرست میں شامل کر لیا ان میں جماعة الدعوة، انفال ٹرسٹ، تحریکِ حرمتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحریکِ تحفظِ قبلہ اول شامل ہیں۔

امریکہ کی اس پابندی کے پس پردہ محرکات میں کئی عوامل کار فرما نظر آتے ہیں، سب سے پہلے تو جماعة الدعوة کی سیلاب ،زلزلے و آفات میں فلاحی سرگرمیاں ہیں، یہ جو بین الاقوامی مشنری این جی اوز کے لئے بہت بڑا چیلنج ہیں جماعة الدعوة نے قلیل عرصے میں پورے پاکستان میں عوام کی سہولت اور خدمت کے لئے ایمبولینسوں، ڈسپنسریوں، فری سحری افطاری،موبائل ہسپتال وسکولز کا بہت بڑا سیٹ اپ قائم کر دیا ، ایک اسلامی این جی او کا اتناوسیع اور منظم رفاہ عامہ کا کام دیکھ کر مغربی این جی اوز کو بہت تکلیف تھی یہ این جی اوز رفاہی وتعلیمی سرگرمیوں کی آڑ میں پاکستان کے مسلمانوں کو مرتد کرنے کے منصوبہ کے لئے کھل کھیلنے کی کوشش کر رہیں تھیںجب جماعة الدعوة اور دیگراسلامی این جی اوزنے فلاح عامہ کا کام شروع کیا تو یہ کام غیر ملکی این جی اوز کے ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹ تھا،اس وقت بھی جماعة الدعوة وزیرستان کے متاثرین کی امداد کے لئے دن رات کام کر رہی ہے جو ان این جی اوز کو پسند نہیں۔

جماعة الدعوة نے پاکستان میں شرک و بدعات ،منکرات و فحاشی کے خاتمہ کیلئے دعوتی و تبلیغی ،مدارس و مساجد قائم کئے، جس سے پاکستان میں لاکھوں لوگ بے دینی اور سیکولر ازم کو چھوڑ کرمکمل اسلام پر عمل کرنا شروع کر چکے ہیں یہ سلسلہ امریکہ اور غیر ملکی طاقتوں کے لئے قابل برداشت نہ تھا جماعةالدعوة کا پوری دنیا میں مسلمان خطوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی آگاہی مہم میں بڑا کردار ہے جو عالمی استحصالی طاقتوں کو پسند نہیں، کشمیر اور بھارت میں ہندوئوں کے مظالم اور ناجائز بھارتی ڈیموں کی تعمیرکے خلاف عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے کی کوششوں سے بھارت کو بہت ہی تکلیف ہے جس کی شکایت وہ امریکہ کو اکثر لگاتا رہتا ہے۔ جماعة الدعوة پاکستان بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے اور خطہ میں توسیع پسندانہ عزائم کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے جماعة نے آگاہی مہم چلا کر کشمیریوں کو اپنے دفاع کے لئے کھڑ ا کیا جس سے پاکستان کی بھارت سے ملنے والی مشرقی سرحد محفوظ ہوئی، افغانستان میں انڈین سفارتخانوں نے امریکی ایما ء پر پاکستان کے علاقوں گلگت بلتستان،خیبرپختونخواہ ،سندھ و بلوچستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کا طوفان برپا کرنے کی کوشش کی تو جماعة الدعوة نے آگاہی پیدا کر کے اس کے راستے میں دیوار کھڑی کر دی جماعة الدعوة پاکستان یا باہر کسی دہشت گردانہ ،فرقہ وارانہ سرگرمی،قتل و غارت گری میں ملوث نہیں۔

حال ہی میں ایک ٹی وی اور میڈیا گروپ کی طرف سے پاکستان کے دفاعی اداروں کی سخت کردار کشی کی گئی جس کے خلاف جماعة نے بھرپور مہم چلائی اور دفاعی اداروں کے تشخص کو عوام میں بہتر کرنے کی کوشش کی اس کوشش سے بھی پس پردہ طاقتیں و بھارتی اور امریکہ لابی کو تشویش لاحق ہوئی کیونکہ جماعت نے افواج پاکستان کو پاکستانی عوام کی نظروں سے گرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیااس سے قبل بھی جماعة الدعوة نے بہت بڑی بڑی قربانیا ں دے کر پاکستان کے اند ر امن و امان برقرار رکھا اور فتنہ وفساد پھیلانے اور خانہ جنگی کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ ایک جماعت جس پر پابندی لگائی گئی ہے وہ تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے یہ جماعت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخیوں کے خلاف بنائی گئی ، فلوریڈا میں امریکی پادری نے قرآن جلانے کا اعلان کیا اورناروے و ڈنمارک میں خاکے بنائے گئے تو تحریک نے اپنے نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن مجید کی توہین کو کوششوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

America

America

غیر ملکی سازشی طاقتیں یہ چاہتی ہیں کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب اور پیغمبر کی بے حرمتی کر کے کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے جائیں ، یہ عالمی صیہونی و صلیبی سازش کا حصہ ہے اور اس سے ان کا اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کے بارے میں بغض واضح ہوتا ہے۔ ایک مقامی ٹی وی چینل پر اہل بیت کی توہین پر مبنی پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک لڑی ہے۔پاکستان میں توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قانون کو ختم کرنے یا اسلام کے خلاف ایسی کسی بھی مقامی یا عالمی کوشش کی مذمت کے لئے تحریک نے ہر پلیٹ فار م پر آواز اٹھائی صلیبی جنگوں کا اعلان کرنے والے عالمی حلقوں کو یہ کوشش بھی بہت ناگوار گزری یہ مغربی طاقتیں یہ چاہتی ہیں کہ جماعة الدعوة،تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان جیسی دوسری جماعتوں کا کانٹا راستے سے ہٹایا جائے جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کریم و مقدسات کی توہین کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

چار جماعتوں میں ایک جماعت تحریک آزادی قبلہ اول ہے جو مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے حق کے لئے بنائی گئی ہے ، جو صیہونی طاقت اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کے عزائم کی راہ میں بھاری چٹان بنی ہوئی ہے۔اس جماعت پر پابندی سے کسی کو کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ امریکہ و اسرائیل کا فلسطین میں ظالمانہ کردار سب کے سامنے واضح ہے اور وہ ہر اس آواز کو دبانا چاہتے ہیں جو مظلوم فلسطینی عوام اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے اٹھے اور جس سے اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی راہ میں کوئی مسائل پیدا ہوں لیکن اس پابندی سے ایک بات تو واضح ہو گئی ہے کہ آزادی اظہار کے نام نہادحامی مغربی ممالک مسلمانوں کے پیغمبر اور مقدس کتاب کی توہین کی اجازت دیتے ہیں مگر اسلام اور مظلوم مسلمانوں کے حق میں اظہار رائے کی آزادی کو برداشت کرنے کے لئے چنداں تیار نہیں،اس پابندی سے امریکہ کی ان روشن خیال حلقوں میں بھی سبکی ہوئی ہے جو ابھی بھی سمجھتے تھے کہ امریکہ آزادی اظہار کا بڑا حامی ہے ان پر واضح ہو گیا ہے کہ امریکہ کی آزادی اظہار کی آزادی مسلمانوں کیلئے نہیں البتہ اسرائیل کے مظالم کی طرف سے اس نے ضرور آنکھیں بند کر
رکھی ہیں۔

Narendra Modi

Narendra Modi

بھارتی گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو نریندر مودی کی قیادت میں زندہ جلا دیا گیا، بی جے پی کے انتہاء پسند ہندوئوں نے حملہ کرکے بابری مسجد کو گرا دیا ، مظفر نگر کے نہتے مسلمانوں پر قیامت گرا دی گئی، مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کو حق خودارادیت مانگنے اور مسلمان ہونے کے جرم میں شہید کر دیا گیا، ہزاروں مسلمان بیٹیوں کی عصمتیں ہندئووں نے لوٹ لیں،معصوم مسلمان بچوں کو ذبح کر دیا گیا،پاکستان کی طرف آنے والے دریائوں پر ڈیم بنا کر پاکستان کی زمینوں کو بنجر اور کسانوں کی روزی چھین کر پاکستان کی معیشت کو سسک سسک کر تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ان سب بھارتی جارحانہ عزائم کے خلاف جماعة الدعوة اور اسکے امیر حافظ محمد سعید نے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ ان تمام رفاہی ،فلاحی ، دینی و دفاعی خدمات کا پاکستان دشمن ممالک عناصر خصوصا بھارت کو بہت دکھ تھا ، جس کا بدلہ لینے کے لئے وہ عرصہ سے پر تول رہا تھا اور اب امریکہ کو شکایت لگا کر اس نے جماعة الدعوة پر پابندی لگوا کر اس نے خطہ میں اپنی بالادستی کے پلان پر عملدرآمد کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی حکومت ،عوام اور دفاعی اداروں نے اس پابندی کی زیادہ پذیرائی نہیں کی، کیونکہ جماعة الدعوة کا کردار پاکستان اور اسلام کے لئے ہمیشہ سے مثبت رہا ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستان کے عوام جماعة الدعوة کے شانہ بشانہ ملکی و دفاعی استحکام اور معاشی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

تحریر : نعیم الاسلام چودھری (ایم بی اے۔لاہور)