جماعت الدعوۃ کا اسرائیلی بربریت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

Hafiz Mohammad Saeed

Hafiz Mohammad Saeed

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف کل سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے مسلم امہ اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے۔

کہ وہ غزہ پر بمباری رکوانے کے لئے مثبت کر دار ادا کریں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت کرنا پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہے، قائد اعظم نے بھی فلسطین کی حمایت کی تھی۔

آج پاکستان کے حکمرانوں کو غزہ کے مسلمان پکار رہیں ہیں۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ وہ کل فلسطین کی حمایت میں ناصر باغ سے مسجد شہدا تک ریلی نکالیں گے اور جمعہ کے روز اسرائیلی بربریت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے۔