جماعت الدعوۃ نے دفتر خارجہ کی جانب سے پابندی کو مسترد کر دیا

Jamaat-ud-Dawa

Jamaat-ud-Dawa

لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعوۃ نے دفتر خارجہ کی جانب سے پابندی کو مسترد کر دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے بیان امریکی دباؤ پر بھارت کو خوش کرنے کیلئے دیا گیا۔ جماعت الدعوۃ کو رفاعی اور فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی ہے۔

جماعت الدعوۃ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا دفتر خارجہ کی جانب سے امریکی دباؤ پر بھارت کو خوش کرنے کے لیے جماعت الدعوۃ کے خلاف ایسے بیانات دئیے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی پابندیوں کے معاملات اعلی عدلیہ میں زیر بحث رہے ہیں۔ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ واضح فیصلے دے چکی ہیں کہ جماعت الدعوۃ پر پاکستان میں کوئی پابندی نہیں۔