جمیکا ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 508 رنز پر اننگز ڈکلیئر

New Zealand

New Zealand

کنگسٹن جمیکا (جیوڈیسک) جمیکا ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 508 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ کین ولیم سن اور نیشم نے سنچریاں اسکور کیں۔ کنگسٹن جمیکا جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ 240 رنز دو وکٹ سے اننگز آگے بڑھائی۔

کین ولیم سن 113 رنز بناکر آوٹ ہوئے راس ٹیلر نے 55 رنز بنائے۔پانچویںوکٹ پر نیشم اورواٹلنگ نے 203 رنز کی شراکت قائم کی۔نشیم 107 اور واٹلنگ 89 رنز بناکر آوٹ ہوئے کیوی ٹیم نے 508 رنز سات کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈکلئر کردی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلن سیمئیول نے تین کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنائےتھے۔