جمرات پل کی توسیع ، ایک گھنٹے میں 5 لاکھ حاجی کنکریاں مار سکیں گے

Jamarat Bridge

Jamarat Bridge

منیٰ (جیوڈیسک) سعودی عرب کے وزیر برائے میونسپل اور دیہی امور پرنس منصور بن متعب کا کہنا ہے کہ پل کی اس گنجائش کے باوجود صرف تین لاکھ حاجی ہی ایک گھنٹہ میں کنکریاں مار سکیں گے ، کیونکہ اس پل کی جانب آنے والی گلیاں زیادہ حاجیوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتیں۔

وزیر نے کہا ہے کہ اب ان گلیوں کی توسیع کے کام کی جانب توجہ دی جائے گی۔ دریں اثناء مکہ کے گورنر پرنس مشعل بن عبداللہ نے کہا ہے کہ حج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو ایک بار پھر ہدایت کی ہے۔

کہ صرف ان افراد کو حج کے لئے مقامات مقدسہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے جن کے پاس حج کے پرمٹس موجود ہیں ، دیگر غیر قانونی طور پر آنے والے افراد سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے۔ انہوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ جمرات ، یعنی شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران کسی قسم کی بھگدڑ مچنے کا امکان نہیں اور حجاج اکرام آسانی کے ساتھ یہ کام کر لیں گے۔