جماعت اہلسنت پرامن غیرسیاسی جماعت ہے۔ علامہ احمد رضا اعظمی

Layyah

Layyah

لیہ : اپنی زیرصدارت جماعت اہلسنت تحصیل لیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جماعت اہلسنت تحصیل لیہ پروفیسر علامہ احمد رضا اعظمی نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنت پرامن غیرسیاسی جماعت ہے۔

اس کا مشن مقام مصطفی کاتحفظ،نظام مصطفی کانفاذاورمحبت رسول کافروغ ہے۔ انہوںنے کہا کہ کسی تنظیم کوفعال رکھنے اوراس کوکاکامیاب کرنے کے لیے رکنیت سازی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔اجلاس کی سرپرستی سرپرست جماعت اہلسنت تحصیل لیہ علامہ منیراحمدنظامی نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمدرضااعظمی نے کہا کہ جماعت اہلسنت کاپیغام گھرگھراورہرفردتک پہنچائیں گے۔اجلاس سے نائب ناظم جماعت اہلسنت ضلع لیہ قاری محمدبنیامین چشتی ، ناظم جماعت اہلسنت تحصیل لیہ غلام فریدقادری، پریس سیکرٹری محمدشریف قادری نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس جماعت اہلسنت کے کارکنوںنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔