بدین (عمران عباس) جماعت اسلامی بدین کی جانب سے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو پھانسی کی سزا دینے کے خلاف سینکڑوں افراد کا مسجد اقصیٰ سے بدین پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ،جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد عظیم بلوچ اور ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصر میں مسلمانوں کا قتل عام حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے نہتے مسلمانوں کو آمریکہ کے کہنے پر قتل عام کیا جا رہا ہے۔
صدر مرسی کو مسلمانوں سے وفا کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم صدر مرسی کو پھانسی دینے کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مصر میں اخوان المسلمون کا قتل عام روکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں اور ہم اپنی آوازوں کو ایوانوں تک ضرور پہنچائیں گیااور انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کا دین پوری دنیا پر غالب آئے گا۔
اس موقع پر ضلع بدین کے جنر سیکریٹری اللہ بچایو ھالیپوٹہ، مقامی امیر فتح خان، موسیٰ ملاح اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔دوسری جانب جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)ضلع بدین کی جانب سے بدین کی تحصیل تلہار میں صدر مرسی کو پھانسی کی سزا دینے کے خلاف صوبہ سندھ کی نائب ناظمہ صفیہ شمس، ضلعی ناظمہ پروین جونیجو، نائب ناظمہ مریم جمیلہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔