کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ نون نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا، حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں جماعت اسلامی 23 اپریل کو کراچی کی بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مسلم لیگ ن کے صدر اسماعیلی راہو اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ ان کی جماعت کراچی کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کی حمایت کرے گی۔ پی ٹی آئی کو بھی چاہیئے کہ جماعت اسلامی کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرے، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے جماعت اسلامی تمام جماعتوں سے ملکر چلنے کو تیار ہے۔
23 اپریل کو جماعت اسلامی بڑی قوت کے ساتھ سامنے آئے گی، ادھر مجلس وحدت المسلمین نے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔