لندن (جیوڈیسک) لندن 1977 میں بونڈ سیریز کی فلم دا سپائی ہو لوڈ می کیلئے اِس کارسب میرین کو بنایا گیا جواس وقت کے بانڈ راجر مور کے زیر استعمال رہی۔ کار نما یہ آبدوز تین دہائیوں قبل ایک لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار گئی تھی جس میں روجر مور نے فلم کے لئے زیر آب مناظر عکس بند کرائے تھے۔
لند ن میں نیلامی میں پیش کی جانے والی اس لوٹس اسپرٹ سب مرین کار کی چھ لاکھ پچاس ہزار سے نو لاکھ پاونڈ میں فروخت ہوجانے کی امید کی گئی تھی۔تاہم توقعات سے کم، جیمز بانڈ کی یہ مشہور زمانہ کار چھ لاکھ سولہ ہزار پاونڈ میں نیلام ہوئی ہے۔