لندن (جیوڈیسک) جیمز بانڈ کے مداح یہ جان کر ضرور خوش ہونگے کہ اب 007 کے زیر استعمال گاڑیاں ایسٹن مارٹن کو نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
برطانوی کمپنی ایسٹن مارٹن کی یہ گاڑیاں جیمز بانڈ سلسلے کی گزشتہ فلم سپیکٹر میں ڈینیل کریگ کے زیر استعمال رہی تھیں۔ فلم سپیکٹر کیلئے ایسٹن مارٹن ڈی بی 10 سیریز کی دس گاڑیاں خصوصی طاور پر تیار کی گئی تھیں جن میں صرف دو اپنی اوریجنل حالت میں موجود ہیں۔
نیلامی کیلئے تیار ان میں ایک گاڑی کی خصوصی اہمیت ہے کیونکہ اس گاڑی کو ڈینیل کریگ لندن میں ہونے والے فلم سپیکٹر کے ورلڈ پریمیئر میں خود ڈرائیو کرکے لائے تھے۔ اس گاڑی کو بنانے کیلئے کاربن باڈی کا استعمال کیا گیا ہے۔
یہ ایسٹن مارٹن 190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی قابلیت رکھتی ہے۔