نیو یارک (جیوڈیسک) جیمز بانڈ فلم سپیکٹر کے امریکی باکس آفس پر رواں ویک اینڈ پر راج کرنے کی توقع، ساڑھے آٹھ کروڑ ڈالر سے زائد کمائے گی۔ ریلیز کے بعد پہلے ویک اینڈ پر جیمز بانڈ سیریز کی چوبیسویں فلم سپیکٹر پر میڈیا میں ملا جلا تبصرہ کیا گیا لیکن جیمز بانڈ کے مداحوں کے نزدیک یہ فلم دو ہزار بارہ میں ریلیز ہوئی فلم سکائی فال کے پائے کی ہو گی۔
فلم پہلے ویک اینڈ پر آٹھ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کما سکتی ہے۔ اسی ہفتے ریلیز ہوئی کامک فلم دی پی نٹ مووی دوسرے نمبر پر رہے گی۔
فلم پنڈتوں کے اندازے کے مطابق فلم چار کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا بزنس کرے گی جبکہ سائنس فکشن فلم مارٹین رواں ہفتے تیسرے نمبر پر رہے گی۔ مریخ پر پھنسے خلا باز کی مشکلات پر بنی فلم کے مزید پچھہتر لاکھ ڈالر کمانے کی توقع ہے۔