نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹی 1977 میں بننے والی شہرہ آفاق جیمز بونڈ فلم دی اسپائی ہو لوڈ می میں استعمال کی جانے والی لوٹس اسپرٹ سب میرین کار پہلی بار فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ 1977 میں ایک لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی اس انوکھی گاڑی کو جیمز بونڈ فلم میں زیر آب مناظر فلمانے کے لئے استعمال کیا گیا تھا اور اس میں کئی سسٹم بھی نصب کئے گئے تھے۔
اس گاڑی کو فلوریڈا کی ایک کمپنی نیلامی کے لئے پیش کررہی ہے جس پر جیمز بونڈ کے مداح کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔یہ سب میرین کار ستمبر میں فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی اور امید کی جارہی ہے کہ اس کے بدلے میں لاکھوں ڈالرز کمائے جاسکیں گے۔