لندن (جیوڈیسک) لندن میں جیمز بانڈ کی فلم میں استعمالکی گئی سب میرین کار نیلامی کے لیے نو ستمبر کو پیش کی جائے گی۔ برطانیہ میں جیمز بانڈ کی فلم میں استعمال کی گئی سب میرین کار نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی۔ کار دس لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ لوٹس اسپرٹ نامی کار برطانیہ کے ایک چھوٹے تاجر کو انیس سو نواسی میں لانگ آئی لینڈ پر کاٹھ کباڑ کی نیلامی کے دوران سو ڈالر میں خریدے گئے ایک کنٹنیر سے ملی تھی۔
یہ کار انیس سو ستتر میں بننے والی جیمز بانڈ کی فلم The Spy Who Love Me میں استعمال کی گئی تھی۔ انتہائی جدید سب میرین کار کی تیاری پر اس وقت ایک لاکھ ڈالر لاگت آئی تھی۔ سب میرین کار نیوی کے سابق کمانڈو نے ڈیزائن کی تھی۔