جیمز بانڈ سیریز کی 24 ویں فلم مکمل طور پر ناول پر مبنی نہیں،مصنف جان لوگان

James Bond

James Bond

لاس اینجلس (جیوڈیسک) مشہور زمانہ ہالی وڈ فلم جیمز بانڈ سیریز کی 24 ویں فلم کے مصنف جان لوگان نے کہا ہے نئی فلم کی کہانی مکمل طور پر آیان فلیمنگ کے ناول پر مبنی نہیں ہے۔ برطانوی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے جان لوگان نے کہا بانڈ سیریز کی 24 ویں فلم کا پہلا ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

نئی فلم کا تھیم سکائے فال جیسا ہی ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ نئی فلم مکمل طور پر آیان فلیمنگ کے ناول پر مبنی نہیں ہو گی اور اس میں جیمز بانڈ فلموں میں استعمال ہونے والی معروف کار آسٹن مارٹن مختلف سٹنٹس میں استعمال کی جائے گی ، فلم آئندہ برس 6 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔