لندن (جیوڈیسک) پہلے سین کے لئے ڈینئل کریگ اور روری کینئر نے تھیمز دریا پر برطانوی خفیہ ایجنسی کی عمارت کے سامنے بوٹنگ کی۔
سیاہ لباس زیب تن کئے دونوں اداکار تیز رفتار کشتی میں کھڑے مسکراتے رہے۔ لوگوں کے ہجوم سے بچنے کے لئے سین صبح کے وقت فلمایا گیا۔
فلم کی مزید عکس بندی میکسیکو، آسٹریا، مراکش اور روم میں بھی کی جائے گی۔ 46 سالہ ڈئنیل کریگ اس سے قبل جیمز بانڈ سیریز کی 3 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔