نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہورسیریز جیمز بانڈ کی نئی فلم “سپیکٹر ” کا تہلکہ خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
ہدایتکار سیم مینڈس کی نئی فلم سپیکٹر میں جیمز بانڈ ایک بار پھر دشمنوں کا تعاقب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم میں جیمز بانڈ کا کردار اداکار ڈینیئل کریگ نبھا رہے ہیں۔
اس سے پہلے بھی وہ جیمز بانڈ کی تین سیریز میں یہ کردار کرچکے ہیں۔ ایکشن، ایڈونچر اور جاسوسی پر مبنی فلم “سپیکٹر” چھبیس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔